احسن اقبال کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، شہباز شریف

75

لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی بلاجواز گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، پاک چین دوستی اور سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص
کی گرفتاری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کی خدمت کرنے والی ٹیم کے ایک اور رکن کی گرفتاری اچھی روایت نہیں اور احسن اقبال کی گرفتاری کا مقصد حکومت کی نالائقی اور نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونے سے روکنا ہے۔