چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے قصور میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

108

لاہور(جسارت نیوز)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے قصور یونٹ کے زیر اہتمام بچوں کے لیے قصور میں ا سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، اسپورٹس گالا میں شہر کے مختلف ا سکولوں سے بچوں نے بھرپور حصہ لیا، اس موقع پر بچوں کے والدین بھی موجود تھے، طلباء نے فیسٹیول میں مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی پر میڈلز اور انعامات وصول گئے، اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بیورو بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے تفریح کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کو صحت مند اور ان میں اعتماد پیدا کرتی ہیں۔، سارہ احمد نے کہا کہ قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا اسپیشل یونٹ کام کر رہا ہے جو کہ والدین اور بچوں میں انکے تحفظ کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بیورو آئندہ بھی قصور سمیت دیگر اضلاع میں بچوں کے لئے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرتا رہے گا۔