شہباز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

127

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے آشیانہ اسکینڈل کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس کے ملزم سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی اور کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری 2020 ء تک کے لیے ملتوی کردی۔