اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدنے کہا ہے کہ احسن اقبال سیاسی ارسطو نہ بنیں، کرپشن کا حساب دیں، چلانے، رونے اور گڑگڑانے کا کوئی فائدہ نہیں، جواب تو دینا ہی پڑے گا۔ملک و قوم کے پیسے دیدو اور اللہ سے معافی مانگ لو، وہ ذات بہت بڑی ہے معاف کردے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔مراد سعید کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے بھائی کو
راولپنڈی میٹرو، لاہور میٹرو اور لبرٹی مارکیٹ پارکنگ سمیت متعدد بڑے منصوبوں کی تعمیر کے ٹھیکے دیے گئے،سارے عمل کے دوران پیپرا رولز کو یکسر اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔ احسن اقبال کی حکومت نے جو تباہی مچائی قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے قومی وسائل کی بے رحم لوٹ مار جاری تھی اور نام نہاد افلاطون چوری کی بہتی گنگا میں اپنے ہاتھ دھو تارہا تھا،جاتی امرا کا وظیفہ خوار افلاطون قوم کو سیاسیات پر لیکچر دینے کے بجائے اپنی وارداتوں کا جواب دیںپچھلے کئی ماہ سے موصوف سے جاوید صادق کے ذریعے ڈالی وارداتوں کا پوچھ رہے ہیں، افلاطون جواب نہیں دے رہا۔احسن اقبال کی جماعت قوم کے کندھوں پر 2400 ارب ڈالرز کا قرض لاد کر چلتی بنی۔ احسن اقبال کی حکومت کے لیے گئے قرض پر سود کی مد میں ہم نے 10 ارب ڈالرز ادا کیے۔
مراد سعید