میرپور خاص (نمائندہ جسارت) جنرل پرویز مشرف کی حمایت میں فنکشنل لیگ کی ریلی، مشرف غدار نہیں محب وطن ہے ۔ جنرل پرویز مشرف کی حمایت میں فنکشنل لیگ سٹرکوں پر آگئی، اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں درجنوں کارکنان کے علاوہ موٹرسائیکلوں پر سوار بھی شامل تھے۔ پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقامی رہنما فنکشنل لیگ مبارک علی مہر اور نقاش مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائر پرویز مشرف ایک محب وطن جنرل تھا، اسے غدار کہنا جنرل کی توہین ہے ،ہم اپنی پا ک فوج کے ہر سپاہی اور ہر جنرل کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر شرکا نے پرویز مشرف کی حمایت میں شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ ہاتھوں میں مشرف کے حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔