حکومت اپوزیشن کو ہراساں کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

260

کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے  کہ  جب سے سیاست کر رہا ہو  جب سے نیب کی جانب سے نوٹس آرہے ہیں نیب مجھے غیر قانونے نوٹس بھیجتی ہے ۔

پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کےخلاف سازش کررہی ہے، ہمارے خلاف ایک بھی  جرم ثابت نہیں ہوتا اور کیسز بنائے جاتے ہے حکومت اپوزیشن کو ہراسا ں کرنے کی کوشش کررہی ہے اور  ہم سے سیاسی حق چھینا جارہا ہے۔

سندھ کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کےسامنےصوبےکےمسائل رکھیں گے امید ہے کہ ہےوزیراعظم صرف سنیں گےنہیں مسائل کاحل بھی نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو بی بی شہید کی برسی لیاقت باگ میں منائیں گے جبکہ ہمارے ساتھ  72 لوگ ہو یا 72 ہزار ہم لیاقت باغ جائے گے۔کبھی بھی بےنظیراوربھٹوشہیدکے سیاسی فلسفے پرسمجھوتانہیں کروں گا۔

ان کا  کہنا  تھا کہ  جب سے سیاست کر رہا ہو  جب سے نیب کی جانب سے نوٹس آرہے ہیں نیب مجھے غیر قانونی نوٹس بھیجتی ہے ۔

 نیب نے مجھے 24 دسمبر کو کس بنیاد پرطلب کیا ہے ،نیب کی جانب سے طلبی کا یہ   نوٹس غیر قانونی ہے جبکہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام تر الزامات  کو مسترد کرتا ہو۔