پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے  حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، علی محمد خان

111

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے،نواز شریف نے اپنی حکومت کے دور میں مکمل طور پر آرٹیکل 6 نہیں لگایا، کچھ لگایا، کچھ پرویزمشرف کے ساتھی اپنے ساتھ شامل کر لیے۔جشن
اقبال فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیا کے استفسار پر علی محمد خان نے کہاکہ لاش لٹکانے کے حوالے سے حکومت کو تحفظات ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کے پاکستان میں لاش لٹکانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ڈی چوک پر لاش لٹکانے کی کوئی وکیل یا جج تعریف نہیں کرتا۔