سیالکوٹ‘ قتل کے الزام میں زیرحراست ملزم ہلاک

139

سیالکوٹ(صباح نیوز)سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں میں قتل کے الزام میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اسپتال منتقلی کے بعد طبیعت بگڑنے پر ملزم ہلاک ہوگیا۔ خالد محمود پراپنی بیوی صغراں بی بی کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس بیان کے مطابق خالد محمودنے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔ اسپتا ل پہنچتے ہی خالد کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے معاملے کی تحقیق کا حکم دے دیا۔
سیالکوٹ