سکھر، قومی شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے جرمانوں کی شرح میں اضافہ

87

سکھر (نمائندہ جسارت) قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر کو محفوظ بنانے اور عوام الناس کے تحفظ کے لیے حکومت پاکستان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے تمام جرمانوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوجائے گا۔ یہ بات ایس ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر غلام سرور بھیو کا سکھر اور گردونواح کے ٹرانسپوٹر حضرات سے ایس ایس پی موٹر وے آفس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران خطاب میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نئے عائد ہونے والے جرمانوں جن میں چند قابل ذکر خلاف ورزیاں اور ان کی مختصر تفصیل ٹرانسپورٹروں کو بتائی، جس کے مطابق اوور اسپیڈ کرنے والی موٹر سائیکل سمیت تمام گاڑیاں چلانے والوں کو750 روپے جرمانہ کیا جاتا ہے، یکم جنوری سے موٹر سائیکل کو اوور اسپیڈ پر 1500، کار کو 2500 روپے، بس کو 10000 روپے اور ٹرک کو 5000 روپے تک جرمانہ ہوگا۔