نوابشاہ، کھلی کچہری حکمران جماعت کا جلسے کا منظر پیش کرتی رہی

167

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر کی کھلی کچہری میں عوام کو ماموں بنا دیا ،کھلی کچہری حکمران جماعت کا جلسے کا منظر پیش کرتی رہی، منظور نظر افراد افسران کی شاہ میں قصیدے پڑھتے رہے صوبائی وزیر بھی جان چھڑاتے نظر آئے کھلی میچ فکسنگ ثابت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے آبائی شہر نواب شاہ میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر علی شاہ نے کھلی کچہری ڈپٹی کمشنرآفس میں منعقد ہوئی جس میں تمام افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں پنڈال میں موجود کرسیاں پر بااثر افراد قابض تھے جبکہ متاثرین اپنی دارخوستوں لہرا لہرا کر صوبائی وزیر ناصر شاہ کو متوجہ کرتے رہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، کھلی کچہری میںچیدہ چیدہ افراد کو بولنے کا موقع فراہم کیا گیا، انتظامیہ من پسند افراد کو مائیک دیتی رہی، جو افسران کی شان میں تعریفوں کے پال باندھتے رہے۔ صوبائی وزیر بھی کھلی کچہری میں جان چھڑاتے نظر آئے، کھلی کچہری کے بجائے میچ فکسنگ نظر آئی، جبکہ شہری اپنی شکایت صوبائی وزیر تک ہیچانے سے قاصر نظر آئے، تین دن میں دو صوبائی وزرا کی کھلی کچہری نے شہریوں کو مایوس کیا اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ماموں بنانے میں کامیاب ہوگئی۔