کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے نے مقدمے کی میرٹ پر بہت سے سوال کھڑے کر دیے ہیں، بدقسمتی سے عدالتی فیڈلے میں لفظوں کا استعمال انتہائی تکلیف دہ ہیںجو اداروں کے مابین کشیدگی کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالتوں کوفیصلے کا جائزہ لیناچاہیے، عدالتی فیصلہ کسی تعصب سے کم نہیں،
اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ کل لیاقت آباد فلائی اوور پر فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔رہنمامتحدہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ جو اقدام ضیا الحق، ایوب خان اور یحییٰ خان نے کیا وہ ہی پرویزمشرف نے کیا۔