ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کا پرویز مشرف سزا کے خلاف احتجاج

137

کراچی(نمائندہ جسارت)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق صدر پاکستان اور آرمی جنرل (ر) پرویز مشرف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انکے خلاف آنے والے غیر انسانی اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب پر شرکاء کی بڑی تعداد کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔آدمی کے سامنے بلی کمزور ہوتی ہے تو اسکو کمرے میں بند کرکے ظلم کرتا ہے اگر وہ بلی بدگ گئی تو کمرے میں ایک سوراخ بھی رکھنا چاہیے۔آج اشاروں میں بات ہوگی بہت سے لوگ ڈائریکٹ بات کرتے ہیں مگر گردن آگے ہماری ہوتی ہے۔ایک بڑے  طبقے کی دل آزاری ہوئی ہے۔مہاجر قوم کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے جو شخص سب سے پہلے پاکستان کہا کرتا تھا اسکو غدار قرار دے دیا گیا ۔چیف جسٹس فیصلے میں استعمال ہونے والی زبان کا سوموٹو نوٹس لیں سویلین اداروں کو بھی سب کو ایک جیسا پاکستانی ماننا ہوگا۔جو اقدام ضیاء الحق ایوب خان اور یحییٰ خان نے کیا وہ ہی پرویزمشرف نے کیا۔جس طرح ذوالفقار علی بھٹو کا فیصلہ آج تک متنازع ہے ویسے ہی پرویز مشرف کا فیصلہ بھی متنازع ہے۔آج کا مظاہرہ سیشن کورٹ ہے کل یہ سپریم کورٹ کے برابر بھی ہوسکتا ہے۔ٹیچرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔حمود الرحمن کمیشن کو بھی دوبارہ کھولا جائے۔پرویز مشرف اگر نہیں آئے تو حکومت سے کہہ کر انکو لانا چاہیے تھا۔
فاروق ستار