گوجر خان‘ ٹیکسلا‘چونترہ اور پنڈی سے قافلے کل 1بجے ڈی چوک پہنچیں گے

166

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجوادنے کہاہے کہ کل 22دسمبرکو گوجرخان،ٹیکسلاواہ ،چونتر ہ اورراولپنڈی سمیت ضلع بھرسے قافلے اسلام آباد  کشمیرمارچ کا حصہ بننے کے لیے دن ایک بجے ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے جن میں مردوخواتین ،نوجوانوں اوربزرگوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہوگی ۔پاکستان کے عوام سوئے ہوئے حکمرانوں کوجگانے اورقبرستان جیسی خاموشی توڑنے میں اپنا کرداراداکریں۔کشمیرمارچ کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرضلع راولپنڈی نے کہاکہ پاکستانی عوام ایسے کسی گھنائونے اقدام کوتسلیم نہیں کریں گے،جس میں کشمیرکا سوداکرکے ذلت مقد رہوجائے، جماعت اسلامی کشمیری عوام کی پشتیبان ہے عالمی طاغوتی شیطانوں اور یہاں موجود ان کی کٹھ پتلیوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
گوجر خان