چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی  کیریئر کے آخری دن اہم کیس کی سماعت

109

اسلام آباد( آن لائن )چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے کیرئیر کے آخری مقدمے کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے مری میں آمنہ نامی خاتون پر فائرنگ کا واقعہ نمٹا دیا، ساجد
راشد اور قدیر نے گھر جا کر فائرنگ کی تھی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے پر کوئی رائے نہیں دے رہے کیونکہ ابھی ٹرائل چل رہا ہے،خاتون کو ملزموں کی ضمانت پر اعتراض ہے، ضمانت کے بعد معاملات خراب ہوئے، بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔یہ میرا عدالتی کیریئر کا آخری مقدمہ ہے۔ سب کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ یاد رہے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18جنوری 2019ء کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھاجبکہ سنیارٹی اور مدت ملازمت کے لحاظ سے اگلے چیف جسٹس جسٹس گلزاراحمد ہوں گے، وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور 2 سال چیف جسٹس رہنے کے بعد یکم جنوری 2022 ء کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔