چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج سبکدوش ہو جائیں گے

340

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گےجبکہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد کل چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری2019 کو یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

چیف جسٹس بننے کے بعد انہوں نے کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا اور پاکستان میں پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے کیس نمٹانے کا طریقہ متعارف کرایا۔

بطور چیف جسٹس آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی اور نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا۔