نواب شاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف انجینئر سکھر بیراج ارشاد احمد میمن نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینال اور ان سے منسلکہ تمام نہریں سالانہ وارا بندی ،مرمت اور صفائی کے سلسلے میں 6جنوری سے 20جنوری 2020تک بند رہیں گی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سکھر بیراج سے نکلنے والی روہڑی کینال، نارتھ ویسٹ کینال،دادو کینال، خیر پور فیڈرایسٹ کینال،خیرپور فیڈرویسٹ کینال ،نارا کینال اور ان سے منسلکہ تمام نہریں مذکورہ تاریخوں کو بند رہیں گے۔