پرویز مشرف کے تفصیلی فیصلے کے بعد اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1578 پوائنٹس گرگیا

107

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے کچھ ہی دیر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1578 پوائنٹس گر گیا جب کہ اسٹاک ایکسچینج کا اسلامک انڈیکس کے ایم آئی 30 بھی 1800 سے زائد پوائنٹس گر گیا ہے۔تاہم بعد ازاں انڈیکس کسی حد تک بہتر ہوا مگر مندی کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جو دو ایک کی اکثریت سے سنایا گیا فیصلہ 169 صفحات پر مشتمل ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز ’کریش‘ کر گئی، غیر یقینی ملکی حالات اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے عدالتی فیصلے کے بعد 100 انڈیکس میں 948.34 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی۔ گراوٹ کے باعث حصص مارکیٹ کی 10 حدیں گر گئیں جبکہ انویسٹرزکے 182 ارب روپے کا خسارہ۔کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار سے واپس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ ا?نے اور بے یقینی کی صورتحال کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی۔جمعرات کے روز دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 249 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔تاہم دن گزرنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس کی سطح نیچے آتی گئی اور 11 سو پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ بدترین مندی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 500 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 948 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 655 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس میں 2.33 فیصد کی شدید مندی ہے۔مارکیٹ میں 11 ارب روپے مالیت کے 35.95 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے (9 سے 13 دسمبر کے دوران) انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی۔رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔