عدالت عظمیٰ کی پرویز مشرف کیس پر چیف جسٹس کی گفتگو کی تردید

121

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے پرویز مشرف کیس پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی گفتگو کی تردید کردی۔ عدالت عظمیٰ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلائی گئی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ خبریں چلانے والے ادارے اسی انداز میں عدالت عظمیٰ کی تردید کو چلائیں۔عدالت عظمیٰ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ مشرف کیس میں چیف جسٹس نے عدالتی احکامات کے علاوہ کوئی حکم نہیں دیا۔ مشرف کیس کے حوالے سے لگنے والی خبر بغیر مصدقہ ذرائع کی چلائی گئی۔واضح رہے کہ بعض چیلنز نے چیف جسٹس سے منسوب گفتگو نشر کی ہے کہ انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشرف کیس میں کئی مواقع پہ لالچ دیا گیا، اہم عہدوں کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔
چیف جسٹس تردید