کوئٹہ (نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں تجاوزات کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تجاوزات ہٹانے کے لیے ایک ہفتہ قبل نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ کوئٹہ میں انسداد تجاوزات سیل کی اسپیشل مجسٹریٹ اور سٹی مجسٹریٹ کی سربراہی میں کارروائی، سرکلر روڈ، ٹیکسی اسٹینڈ اور اطراف میں قائم غیرقانونی تھڑے، پتھارے اور کیبن مسمار کردیے، دکانوں کے باہر تیزاب اور دیگر سامان رکھنے پر جرمانے کرنے سمیت نوٹسز جاری کردیے۔ انچارج انسداد تجاوزات سیل اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ روڈ کے درمیان سرکاری تنصیبات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو مراسلہ لکھ دیا۔ تجاوزات ہٹانے کے لیے ایک ہفتہ قبل نوٹسز جاری کیے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جلد تجاوزات ختم کی جائیں گی۔