سلامتی کونسل کشمیریں کو حق خودرادیت دلائے،شاہ محمود قریشی

104

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اپنے ایک بیان میںوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر جارحانہ بھارتی اقدامات نے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق کردیے ہیں۔بھارت نے کشمیرمیں چارماہ سے ظلم و بربریت کا نیا باب رقم کیا ہے۔سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردارادا کرے۔پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی بڑھائے تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔دوسری جانب پاکستان کے مطالبے پرچین نے ایک بار پھرسلامتی کونسل میں کشمیرکا مسئلہ اٹھایا۔ چین نے پاکستانی وزیرخارجہ کے خط  کوبنیاد بنا کرسلامتی کونسل میں کشمیرپرایک تفصیلی بریفنگ مانگ لی، بریفنگ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کا مبصرمشن دے گا۔
وزیر خارجہ