سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں شدید دھند کا راج، ٹریفک کا نظام متاثر، موٹر وے بھی بند، تھرمل پاور گڈو سے تمام اسٹیشنز کی بجلی سپلائی معطل رہی، سیپکو حکام کے مطابق دھند کے باعث ٹریفک روانی متاثر، شہری علاقوں میں حد نگاہ بیس میٹر رہ گئی، دھند کے سبب سکھر ملتان موٹر وے پر رات گئے اور صبح کے اوقات حد نگاہ صفر ہوتی ہے۔ ملتان موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ نیشنل ہائی وے پر بھی حد نگاہ صفر سے بیس میٹر تک رہ جاتی ہے۔