مشرف کو سزائے موت دینے میں جسٹس کھوسہ کا اہم کردار ہے

317

اسلام آباد: سینئر وکلاء کا کہنا ہے ریٹائرڈ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعیدکھوسہ نے سابق فوجی حکمران پرویزمشرف کیخلاف غداری مقدمہ نمٹانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

سینئر وکلا کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں جسٹس کھوسہ کانام یادرکھا جائے گا، جسٹس آصف کھوسہ جو سیاسی وعدالتی حکام کیخلاف فیصلے محفوظ کرتے رہے ہیں، انھیں جرات مند جج کی حیثیت سے یادرکھا جائے گا۔ وہ این آراو کیس میں سات رکنی بینچ کاحصہ تھے جنہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 2010 نااہل قرار دیا تھا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع اورمشرف غداری کیس کے فیصلوں کے بعدعدلیہ طاقتورادارہ بن کرابھری ہے۔ مشرف غداری کا مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آنے کے بعدنومبر2013 میں شروع کیا گیاتھا تاہم متعددوجوہات کے باعث زیرالتوا رہا۔

عدالت کےایک سینئراہلکار کے مطابق یہ مقدمہ کئی بارمعطلی کا شکار ہوا تاہم جسٹس کھوسہ نے اس کی سماعت میں خصوسی معاونت کی۔

واضح رہے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنی ذمہ داریوں سے 20 دسمبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔