اسلام آباد (آن لائن) ماہر قانون اشتر اوصاف نے سابق صدر پرویز مشرف سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اشتر اوصاف سے سوال کیا گیا کہ خصوصی عدالت کے پرویز مشرف کو پھانسی کے فیصلے کے بعد اب سابق صدر کے پاس کون سے آپشنز رہ گئے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اشتر اوصاف نے کہا کہ یہ ان کی اپنی صوابدید ہے۔ پرویز مشرف کے پاس ایک آپشن یہ بھی ہے وہ اس کے اوپر قوم سے معافی مانگیں۔ پرویز مشرف نے جو بھی کیا اس پر قوم سے معافی مانگنی بنتی ہے۔
اشتر اوصاف