پرویز مشرف کیخلاف فیصلے سے ادارے تقسیم ہوں گے، فواد چودھری

83

اسلام آباد/ جدہ (آن لائن/ صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں، تقسیم بڑھے، قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا کیا فائدہ؟ مسلسل کہہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے، نیو ڈیل کی طرف جائیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں، ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ سعودی عرب میں پریس کانفرنس اور سابق صدر کے خلاف عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پر رحم کریں، فیصلے پر عوام بھی خوش نہیں ہیں، ملک و قوم کو آپس میں جوڑنے کا وقت ہے لہٰذا ہمیں نفرتوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر ایشو پر پاکستان اپنے مؤقف پر کھڑا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ او آئی سی اور آئی ڈی پی کے تعاون سے پاکستان میں زراعت کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میری وزارت کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی ڈی پی کی جانب سے 500 ملین ڈالرز کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
فواد چودھری