مشرف کیس میں سہولت کاروں پر مقدمہ نہیں چلایا گیا،مصطفی کمال

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کی موجود صورتحال کے پیش نظر پاک سر زمین پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرٹیکل6 میں واضح طور پر درج ہے کہ سنگین غداری کے کیس میں سہولت کاروں پر بھی مقدمہ چلایا جائے گا، جس پر اس کیس میں عمل درآمد نہیں کیاگیا۔ اگر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو پھر جنرل ایوب خان سے لیکر تمام پر چلایا جائے۔ نام نہاد جمہوری قوتوں کے دور میں صوبہ سندھ میں انسان کتے کے کاٹنے سے اور ڈینگی مچھر کی وبا سے مر رہے ہیں۔