شیخ رشید سابق وزیراعظم کے خلاف گواہ بن گئے

99

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں نیب کے گواہ بن گئے۔

اطلاعات کے مطابق شیخ رشید احمد ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کے گواہ ہوں گے، شیخ رشید  کیس میں شکایت کنندہ پہلے گواہ ہیں جب کہ مجموعی طور پر نیب  59 گواہ احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

وزارت توانائی کے 4 افسران بھی گواہان میں شامل ہیں جن میں وزارت توانائی کے محمد حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید سمیت قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین کا نام شامل ہے