نائب امیر جماعت پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت تاریخ ساز فیصلہ آیا ہے۔
پرویز مشرف کو آئین شکنی کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سزا یافتہ پرویز مشرف کو فوری طور پر پاکستان لایا جائے اور فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔
انہوں نے پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آئین کی بالادستی اور آمریت کا راستہ بھی رکے گا اور آئندہ کے لیے بھی آئین کے دائرہ کار کو کوئی بھی عبور نہ کرے ،آئین کی حدود کی پابندی کی جائے۔