ٹنڈو باگو (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جیل سے رہائی کی خوشی میں پاکستان پیپلز پارٹی پنگریو سٹی کے صدر محمد اسماعیل میرانی اور سرگرم رہنما محمد اشرف شورو کی جانب سے شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ان رہنمائوں نے آصف علی زرداری کی جیل سے رہائی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے باعث شدید پریشان ہیں، لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ آصف علی زرداری جیل سے باہر آگئے ہیں اور وہ بہت جلد عوام کو موجودہ وفاقی حکومت کے ظلم سے چھٹکارا دلائیں گے۔