راولپنڈی ٹیسٹ، چوتھےروز کا کھیل بھی بارش کی نذر

292

راولپنڈی: پاکستان اورسری لنکا کے مابین  کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا ہے، بغیر گیند کرائے ہی  کھیل کو ختم کردیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ سے ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ تو بحال ہوئی تاہم  کرکٹ شائقین کو بارش اور خراب موسم کی وجہ سے کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع نہ مل سکا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں کے چوتھے دن سری لنکا کو اپنی پہلی نامکمل اننگز 282 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کرنا تھی کل کھیل کا آخری دن  ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ہی ختم ہونے کا امکانات خاصے روشن ہیں ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں اب تک صرف 91 اوورز اور 5 گیندیں ہی کرائی جاسکی ہیں۔ سب سے زیادہ پہلے دن 68 اوورز کا کھیل کھیلا گیا جبکہ  دوسرے دن 18 اور تیسرے روز 5 اوورز ہی کرائے جاسکے ہیں۔