لاڑکانہ ،پولیس ہیڈکوارٹر میں 18 تا 19 دسمبر تک مفت آنکھوں کے کیمپ کا انعقاد

88

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر میں 18 سے 19 دسمبر تک مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ماہر ڈاکٹر جدید مشینوں کے ذریعے آنکھوں کے آپریشن، لینس لگانے سمیت معائنہ کرکے اودیات بھی مفت فراہم کریں گے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کررہی ہے تاہم اس دوران فلاحی کاموں کا بھی آغاز کیا گیا ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان قریبی روابط قائم ہوسکیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کیمپ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے مستفید ہوں۔