کراچی: آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو 34برس قید کی سزا

92

کراچی (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق معاون خصوصی سندھ اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سردار اسماعیل ڈاہری کو 34 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رسول بخش سومرو کی عدالت نے اسماعیل ڈاہری کو تین مختلف مقدمات میں سزا سنائی ہے۔اسماعیل ڈاہری کو غیر قانونی اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم کے مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے بارودی مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10-10  جبکہ دستی بم رکھنے کے جرم میں 14سال قید کی سزا سنائی ہے۔ رینجرز کی جانب سے سال 2018 ء میں دولت پور تھانے کی حدود میں کارروائی کی گئی تھی جس کے دوران اسماعیل کی ڈاہری کی رہائش گاہ سے 5 کلاشنکوف، 3 دستی بم سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔ اسماعیل ڈاہری کا شمار سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آصف زرداری کے قریبی ساتھی قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔
34برس سزا