سرگودھا(این این آئی)ڈپٹی کمشنر نے کسان منڈی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کسان منڈی میں سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے کسانوں کو اپنی پیداوار کی فروخت کیلئے سبزی وفروٹ منڈی کی حدود میں تیار کی گئی زرعی منڈی وکسان پلیٹ فارم کا دورہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ کسان منڈی میں علیحدہ علیحدہ عارضی شیڈ بنائیں جہاں کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کسان منڈی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سیکرٹری کمیٹی کی سرزنش کی اور اسے فوری طور بہتر کرنے کی ہدایت کی۔