قومی احتساب بیورو(نیب) نے کراچی اور پشاور کے ڈی جیز کے تبادلے کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب کراچی نصر اعوان کو ڈی جی نیب کے پی کے،ڈی جی ہیڈ کوارٹرز نجف قلی مرزا کو ڈی جی کراچی جبکہ ڈی جی کے پی کے فیاض قریشی کو ڈی جی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات کردیا گیا، تمام تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔