شہباز شریف خاندان کی جائداد منجمد کیس فیصلہ آج سنایا جائے گا

88

لاہور(صباح نیوز)احتساب عدالت شہباز شریف خاندان کی جائدادیں منجمد کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف، سلمان شہباز، حمزہ شہباز سمیت دیگر فیملی ارکان کی جائداد منجمد کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر نیب کی جانب سے شہباز شریف خاندان کی جائدادوں کی تفصیلات اور جائداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈ جمع کرادیا گیا۔نیب
پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف خاندان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں۔ مشتاق چینی، شاہد رفیق اور آفتاب محمود گواہی دینے کو تیار ہیں جبکہ شہباز شریف نے اپنی دونوں بیویوں کے نام پر جائدادیں بھی بنا رکھی ہیں۔نیب کی شریف خاندان کی جائداد ضبطگی سے متعلق دائر درخواست میں شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز سمیت9کمپنیوں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا جائے گا۔
شہبازشریف