حکومت زرداری کی بیماری کو صوبائیت کا رنگ نہ دے ، چودھری شجاعت

94

 

لاہور(نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت آصف زرداری کو قانون کے مطابق کی تمام سہولیات فراہم کرے تاکہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑسکے۔چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت آصف زرداری کو سابق صدرِ پاکستان کی تمام سہولیات قانون کے مطابق فراہم کرے تاکہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑ سکے۔مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، ان کی صحت کے ایشو کوصوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے۔سندھ میں سابق صدر آصف علی زرداری پر جو مقدمات ہیں ان کا پنجاب میں ٹرائل کرنے سے ایسے عناصر کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔