کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے سائوتھ ایشین گیمز میں جوڈو کے ایونٹ میں 8 تمغے حاصل کر لئے ہیں۔ نیپال میں کھیلے گئے ایونٹ میں پاکستان نے سونے اور چاندی کے 2,2 جبکہ کانسی کے4 تمغے حاصل کئے۔ شاہ حسین اور حامد علی نے ایک ایک سونے کا تمغہ جیتا۔ قیصر خان آفریدی اور کامران بٹ نے ایک ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ محمد حسنین، بینش خان، حمیرا عاشق اور آمنہ نے ایک ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے چئیرمین کرنل (ر) شجاعت علی رانا اور صدر کرنل (ر) جنید عالم کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جوڈو کے کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔