نواز شریف مائنس ، شہباز کو بچنے کیلیے جواب دینا ہونگے، علی نواز اعوان

82

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف مائنس ون ہو چکے، اب شہباز کو اس سے بچنے کے لیے 18 سوالات کے جواب دینے ہوں گے، لندن کے شیشہ سینٹر میں بیٹھ کر پارٹی نہیں چلائی جا سکتی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں تھے، ان کی
بیٹی مریم نواز بھی عدالت سے سزا یافتہ ہیں، یہ ساست میں مائنس ون ہو چکے ہیں، اب شہباز شریف کو مائنس ون سے بچنے کے لیے 18 سوالات کے جواب دینے ہوں گے،جواب نہ دے سکے تووہ بھی مائنس ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکران لوٹی ہوئی رقم دینے کے بجائے بیمار بنے بیٹھے ہیں، ایسا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایک سال کے دوران کرپشن کا کوئی میگا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی 22 لاکھ آبادی کے مسائل حل کرنے میں میئر اسلام آباد مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، ان کے اکائونٹ میں 2 ارب روپے پڑے ہیں، وہ اسے اسلام آباد کی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ نہیں کر رہے۔
علی نواز اعوان