وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آج اسلام آباد طلب کرلیا

98

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج پیر کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بیورو کریسی اور حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی ہدایات دیں گے جبکہ سردار عثمان بزدار کرپشن کے خلاف شکایات کیلیے ایپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔