سلیکٹڈ وزیر اعظم کوہروقت (ن) لیگ کا خیال ستاتا رہتا ہے،مریم اورنگزیب

106

لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کو میرٹ پر ضمانت دی ہے تو پھر وہ اپنے والد کی تیمارداری کرنے کیوں نہ جائیں؟ ۔انہوں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور2درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت کی بدحالی اور روزگار نہیں، عمران خان کو دن رات صرف نوازشریف ، شہباز، مریم ، حمزہ اور مسلم لیگ (ن)کا خیال ستاتا رہتا ہے، سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترمرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں، ان پر آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،انہوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا، ان پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا اور آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا، وہ3ماہ نیب کی حراست میں رہیں لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، انہیں گرفتار کرنے کے لیے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائداد میں حصہ کیوں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیر سماعت مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کھڈے کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے، پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ ، مالم جبہ کیس میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے ۔