لاڑکانہ ، گھر کے باہر کھیلتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 2 سالہ بچی جاں بحق

123

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر تحصیل کے گاؤں دفر میں 2 سالہ بچی حمیرہ ولد وزیر علی بلیدی گھر کے باہر کھیلنے گئی جہاں تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے کچل کر شدید زخمی کردیا، ورثا کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کے تاب نہ لاتے ہوئے حمیرہ دم توڑگئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔