اسحاق ڈار روبہ صحت ہورہے ہیں‘علی ڈار

122

لندن (آئی این پی)ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے کہا ہے کہ ان کے والد کی صحت میں پہلے سے بہتری آئی ہے،اسحاق ڈار ٹویٹر پر بھی دوبارہ ایکٹو ہوگئے ہیں۔ان خیالات کااظہا رسابق وزیرخزانہ کے صاحبزادے علی ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ والد کے بازو کا مسئلہ تقریباً 80فیصد ٹھیک ہوگیا ہے،ان کی جو نوزیا کی شکایت بھی کافی ٹھیک ہوگئی ہے ۔