آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو ہوگئی

159

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو ہو گئی ہے ، میڈیکل بورڈ میں نیورو سرجن، نیورولوجسٹ، امراض قلب، میڈیسن اور شعبہ انتظامیہ کے ڈاکٹرز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا ہے، ڈاکٹر شجیع صدیقی بورڈ کے سربراہ برقرار رہیں گے، بورڈ میں ڈاکٹر مظہر بادشاہ، ڈاکٹر نذیر بھٹی، ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر ذوالفقار غوری شامل ہیں ۔پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، تاہم میڈیکل بورڈ حسب ضرورت رپورٹس پر آصف زرداری کے ذاتی معالج سے مشاورت کرے گا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پرسماعت کے دوران پمز اسپتال کو خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
زرداری/میڈیکل بورڈ