عمران خان مہنگائی کا بم گِرا کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں، مریم اورنگزیب

118

لندن(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی کا بم گِرا کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں
ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں لیگی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت قوم کے لیے بر خبر بن چکے ہیں۔ انہوں نے بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے کی بھی مذمت کی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کا بم گِرا کر کہتے ہیں کہ گھبرانہ نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی 15 ماہ کے دوران روٹی، روزگار، کاروبار، معیشت بند ہوچکا ہے اور کہتے ہیں گھبرانہ نہیں ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی نالائق ٹیم نے ملک میں صرف جھوٹ سستا کیا ہے۔
مریم اورنگزیب