منشیات مقدمہ، رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

97

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی منشیات کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، 12 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد
سماعت کریں گے، لاہور ہائیکورٹ نے اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس کو 4 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کیے تھے لیکن فاضل جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔
منشیات مقدمہ