کوئٹہ،کوسٹ گارڈ کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد

103

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد کر لی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی ضلع لسبیلہ کی تحصیل وندر میں کی گئی جہاں کوسٹ گارڈ کے عملے نے ایک زرعی فارم پر چھاپا مارا اور ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کر لی چھالیہ اندرون ملک اسمگل کی جانی تھی تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔