ایک سال میں 17 مرتبہ تیل کی قیمتوں میں ردو بدل

345

وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن عمر ایوب خان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں کو 17 بار تبدیل کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اپنے تحریری جواب میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات مرتبہ اضافہ جبکہ 11 بار کمی کی گئی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ ہوتا ہے۔