دفاع ،سیکورٹی ،درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

509

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی دفاع، سیکورٹی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سالار نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کے دورے کے موقع پر کیا، دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ٹرانسفرنٹیئر حملوں کے حوالے سے آپریشنز کا معائنہ کیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے اور سعودی عرب کے بری فوج کے ڈپٹی کمانڈرجنرل احمد بن عبداللہ بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شرکاء کی جانب سے صلاحیتوں کے شاندار مظاہرے کو سراہا اور سعودی عرب کی فورسز کی شرکت اور بہترین تربیت کو بھی سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر سینئر کور کمانڈر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلیو ایشن سمیت سینئر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ کے دوران فیصلہ کن کردار ہوتا ہے، اس طرح کی مشقیں اعتماد میں اضافے اور اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا سبب ہوتی ہیں، پاک فوج کا جوان سے جنرل تک بہترین تربیت یافتہ اور جنگ میں آزمائے ہوئے ہیں۔