کوئٹہ (نمائندہ جسارت)پاکستان کسٹمز کوئٹہ نے ایف سی اور پولیس کے ساتھ مل کر سریاب روڈ پر واقع گودام پر چھاپامارکراسمگل شدہ150 میٹرک ٹن چھالیہ اور 15ٹن کپڑا برآمد کرلیاہے جن کی مالیت 17کروڑ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے ۔سامان 11 ٹرکوں پرلاد کر کسٹم ہاؤس منتقل کیاگیا ۔ چیف کلکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی چودھری اور کلکٹر پریوینٹو افتخار احمد نے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔
پاکستان کسٹمز