کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر صوبائی حکومت نے محکمہ مواصلات وتعمیرات، صحت اور تعلیم میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے کردیے ، حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19، 20 اور 21 میں تعینات 8 چیف انجینئرز،59ڈاکٹرزکے تبادلے کردیے گئے، محکمہ تعلیم کے 12افسران کے بھی مختلف اضلاع میںتبادلے ، محکمہ تعمیرات میں ’’بلڈنگز‘‘اور’’روڈز‘‘کے الگ الگ ڈویژن بھی تشکیل دے دیے گئے ، تبادلوں کا مقصد مختلف محکموں میں اعلیٰ افسران کی اجارہ داری کاخاتمہ ہے۔
تبادلے اور تقرر