کوئٹہ مڈل کلاس کا سائنس کا پرچہ آئوٹ ہوگیا

157

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں مڈل امتحانات میں سائنس کا پرچہ وقت سے پہلے آوٹ ہو نے کی بناصوبے بھر میں ہشتم کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہونے والا جماعت ہشتم کا پرچہ امتحان سے ایک روز قبل ہی آئوٹ ہوگیا ۔اسیسمنٹ کمیشن حکام کے مطابق امتحانی پرچہ آئوٹ ہونے کے باعث صوبے میں آج کا پرچہ منسوخ کردیا گیا، اب یہ پرچہ 9 دسمبر کو دوبارہ لیا جائے گا۔ ہشتم جماعت کا پرچہ گزشتہ روز ہی مارکیٹ پہنچ گیا تھا۔